کووڈ اپڈیٹ: وکٹوریا میں کرونا کیسسز کا قومی ریکارڈ

یہ 8 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال ہے ۔

People are seen canoeing at Albert Park Lake in Melbourne, Thursday, October 7, 2021.

People are seen canoeing at Albert Park Lake in Melbourne, Thursday, October 7, 2021. Source: AAP/James Ross

  • وکٹوریہ نے کمیونٹی کے لیے سرحدی ببل دوبارہ متعارف کرادی ہے۔

  • این ایس ڈبلیو نے سب کو کوویڈ سے محفوظ رویہ برقرار رکھنے  پر زور دیا ہے ۔

  •  فیصد سے زیادہ کینبیرنز کو مکمل طور پر ویکسین دے دی گئی ہے۔68

  • کوئنز لینڈ اور ساوتھ آسٹریلیا پابندیوں کو کم کرنے کے لیے تیار


: وکٹوریہ

وکٹوریہ میں مقامی طور پر  1،838 نئے کیسز اور پانچ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ کئی مقامی حکومتی علاقوں کو سرحدی ببل میں شامل کیا گیا ہے جن میں بینالہ ، گریٹر بینڈیگو ، بلوک شائر ، لوڈڈن ، یاریمبیاک ، ہی ، ایڈورڈ ریور ، لاک ہارٹ ، مررومبجی ، واگا واگا شامل ہیں۔

وہ رہائشی جنہوں نے گزشتہ 14 دن ببل کے اندر گزارے ہیں وہ بغیر اجازت کے وکٹوریہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔

: نیو ساؤتھ ویلز

این ایس ڈبلیو نے مقامی طور پر 646 نئے کیسز اور 11 اموات ریکارڈ کی ہیں ، جس سے موجودہ وبا میں کوویڈ سے متعلقہ اموات کی مجموعی تعداد 414 ہوگئی۔

ہنٹر نیو انگلینڈ ریجن میں وی واہ اور مغربی این ایس ڈبلیو میں کوئریندی اور بریورینا میں سیوریج کے نمونوں میں وائرس کے ذرات پائے گئے ہیں۔

چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کیری چانٹ نے سب پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنتے رہیں ، چیک ان کرتے رہیں ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر کوویڈ 19 کی علامات مشتبہ ہیں تو الگ تھلگ رہیں اور ٹیسٹ کروائیں۔

آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری

علاقے میں مقامی طور پر 40 کیسسز درج ہوئے ہیں۔

اس وقت اسپتال میں 16 کوویڈ مریض ہیں ، جن میں چھ انتہائی نگہداشت میں اور پانچ کو وینٹیلیشن کی ضرورت ہے۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

برسبین ، لوگن ، گولڈ کوسٹ ، مورٹن بے ، ٹاؤنس ویل (بشمول میگنیٹک آئی لینڈ) ، اور پام آئلینڈ کے مقامی حکومتی علاقے آج جمعہ 8 اکتوبر شام 4 بجے سے سٹیج 3 کی پابندیوں پر باقی کوئنز لینڈ میں دوبارہ شامل ہوں گے۔

جنوبی آسٹریلیا کا جنوب مشرق باقی ریاستوں کی طرح اسی سطح کی پابندیوں کی طرف لوٹتا ہے ، جو فی الحال کچھ اضافی اقدامات کے ساتھ لیول 1 کی پابندیوں کے تحت ہے۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW  and 
VIC  and 
ACT  and 
NT and 
QLD and 
SA and 
TAS and 
WA and 

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 
 
 
 
 

 


 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 
 
 
 
 



شئیر
تاریخِ اشاعت 8/10/2021 2:11pm بجے
شائیع ہوا 8/10/2021 پہلے 5:17pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS


Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand