کووڈ اپ ڈیٹ : ہم قوم کو عالمی وبا سے باہر لا رہے ہیں : پرئیمئر نیو ساوتھ ویلز ، وکٹوریہ ایم آر این اے ویکسین تمام عمر کے افراد کے لئے دستیاب قرار دے دی

یہ 11 اکتوبر 2021کے لئے آسٹریلیا سے آپ کی کووڈ-19 اپ ڈیٹ ہے

NSW Premier Dominic Perrottet (right) and NSW Deputy Premier Paul Toole (2nd from right) and Treasurer Matt Kean toast with a beer at Watson’s Pub in Sydney

NSW Premier Dominic Perrottet (right) and NSW Deputy Premier Paul Toole and Treasurer Matt Kean toast with a beer at Watson’s Pub in Sydney. Source: AAP Image/DEANLEWINS

 نیو ساوتھ ویلز، پرئیمئر کی جانب سے احتیاط کی درخواست کے ساتھ دوبارہ کھل گیا ۔

وکٹوریہ نے نئی ویکسین آگاہی مہم کا آغآز کردیا ۔

وزیر اعظم اسکاٹ موریسن قرنطینہ سے باہر آگئے ۔


 

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں 496 نئے مقامی کووڈ-19 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ قرنطینہ میں موجود دو افراد میں بھی وائرس رپورٹ ہوا ہے ۔

ریاست میں 100 سے زائد دن کے بعد پابندیاں اٹھالی گئی ہیں،جس کے بعد جم، ریسٹورینٹس ، کیفے ، دکانیں اور آرائش گیسو کی دکانیں کھولی جاسکتی ہیں۔

پرئیمئر ڈومینک پروٹیٹ کا کہناہے کہ جہاں بھی ممکن ہو کاروبار اس بات کو یقینی بنائیں کہ صارفین نے ویکسین سے متعلق درست معلومات فراہم کی ہے ۔

کووڈ – 19 کے باعث عائد پابندیوں سے ریاست کو ایک بلین ڈالر فی ہفتہ کا نقصان پہنچا ہے اور پرئیمیر نے مزدوروں کی قلت کی بھی نشاندہی کی ہے ۔

انہوں نےکہا کہ وہ وفاقی حکومت سے مل کر بین الاقوامی سرحدیں کھولنے کی تاریخ واضح کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا "ہم یہاں دنیا کے دوسرے سرے پر ایک "جوگی کی بادشاہت " کی طرح زندگی نہیں گزار سکتے ،ہمیں واپس لوٹنے والے آسٹریلینز کو واپس لانا چاہتے ہیں"۔

وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج1،612 نئے مقامی کووڈ-19 کیس سامنے آئے ہیں اور آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 677 افراد ہسپتال میں داخل ہیں اور 133 افراد انتہائی نگہ داشت جبکہ 94 افراد وینٹی لیٹر میں ہیں۔

اتوار کے روز ریاست میں 81،000 ویسکین تقسیم کی گئیں ۔

حکام جوانوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اپنےاہل خانہ کو ویکسین کے لئے رضامند کریں ۔

وزیر صحت مارٹن فولے کا کہنا ہے کہ ایم آر این اے ، موڈرنا اور فائزر ویکسین اب وکٹوریہ میں تمام عمر کے افراد کے لئے دستیاب ہے ۔

ریاست کھولنے کے منصوبے سے پہلے وکٹووریہ میں"ایکسین از ٹکٹ " کے نام سے  نئی ویکسین آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔

اپنے قریبی کے بارے میں جانئے ۔

آے سی ٹی

اے سی ٹی میں آج 32نئے کووڈ ٓ 19 کیس سامنے آئے ہیں ، جبکہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کی 8۔97 فیصد آبادیویکسینکی پہلی خوراک حاسل کرچکی ہے ۔

اپنی بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ میں کووڈ-19 کاکوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

NSW  and 
VIC  and 
ACT  and 
NT and 
QLD and 
SA and 
TAS and 
WA and 

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

.


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 
 
 
 
 

 



شئیر
تاریخِ اشاعت 11/10/2021 1:31pm بجے
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS


Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand