لیگ اسپنر عثمان قادر کے لئے مسئلہ، گاڑی چلاتے ہوئے ممکنہ طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی

ماضی کے مایہ ناز پاکستانی لیگ اسپنر عبدل قادر کے بیٹے پرتھ اسکارچرکرکٹ ٹیم کی نامائندگی کرتے ہیں۔

cricket

Usman Qadir picked up three wickets for the Prime Minister's XI against South Africa. (AAP) Source: AAP

ویسٹرن آسٹریلیا کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے گاڑی چلاتے ہوئے ممکنہ طور پر پچاس کی "ڈرائیونگ اسپیڈ" کی حد  کو تجاوز کیا اور زیادہ رفتار سے گاڑی چلائی۔

ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسیئشن کی سربراہ، کرسٹینا میتھیوز کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے بہت مایوس ہوئی ہیں۔

" ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسیئشن، ٹریفک اور روڈ سیفٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور ہم اس بات سے بھی آگاہ ہیں کہ تیز رفتاری کے باعث سڑکوں پر حادثات ہوتے ہیں۔
" ہم اپنے تمام کھلاڑیوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ گاڑی چلاتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔"
Usman Qadir
Usman Qadir outside Sydney's Opera House. Source: Facebook/Usman Qadir
اس سلسلے میں پولیس نے عثمان قادر سے بات کی اور لیگ اسپنر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

پرتھ اسکارچرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے، عثمان قادر نے پچھلے سات میچز میں آٹھ عشاریہ چار چھے کی اوسط سے چھے وکٹیں لیں۔
لیجنڈ لیگ اسپنر کے بیٹے عثمان نے دو ہزار سولہ میں آسٹریلیا میں سکونت اختیار کی ۔

          کچھ عرصے پہلے ایس بی ایس سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں آسٹریلیا کی ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

ایس بی ایس اردو کو اور پرفالو کیجئے۔

اور  ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 7/02/2019 2:10pm بجے
شائیع ہوا 7/02/2019 پہلے 2:15pm
تخلیق کار Talib Haider


Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand