ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن کنٹاس کی جانب سے مہنگائی کے دوران رخصت ہونے والے ایگزیکٹو کو کی جانے والی کثیر رقم کی ادائیگی پر سخت تنقید کا سامنا رہا جس کے بعد ہوا بازی کی صنعت کے صارفین کے ساتھ سلوک ، ریکس اور بونزا جیسی چھوٹی فضائی کمپنیوں کی بندش کے باعث اس صنعت کے اخلاقی اور مالی معاملات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر کڑی نظر رکی جا رہی تھی۔
اب وفاقی حکومت سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک وائیٹ پیپر جاری کرکے ہوا بازی کے شعبے میں پائیداری، مسابقت، کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے کا جامع طریقہ کار وضع کر رہی ہے۔
ایک ایسے وقت جب آسٹریلین مسافروں کی تعداد کووڈ سے پہلے کی سطح پر واپس آ رہی ہے ، وزیر ٹرانسپورٹ کیتھرین کنگ کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کارروائی کی جائے اور صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
انہوں نے کہا، "بہت سے آسٹریلین باشندوں کو پروازیں منسوخ ہونے یا ان میں خلل پڑنے کے بعد بے یار و مددگار چھوڑ دیا جا تا ہے اور رقم کی واپسی یا کمپنی کے نمائندے سے رابطہ ناممکن حد تک مشکل بنا دیا گیا ہے۔۔"
"اگر صارفین کی رقم واجب الادا ہو تو وہ اپنی رقم واپس لینے کے مستحق ہیں۔"
دولت مشترکہ نے ایوی ایشن انڈسٹری اومبڈس اسکیم کے نام سے ایک انڈسٹری واچ ڈاگ قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کو صارفین کو علاج فراہم کرنے، مسافروں کے لیے ائیر لئینز کی ذمہ داریوں کے بارے میں رہنمائی جاری کرنے، صنعت کے طرز عمل پر رپورٹ کرنے اور حکومت کو سفارشات دینے کی ہدایت کرے گا۔
یہ واچ ڈاگ ایوی ایشن کسٹمر رائٹس چارٹر بھی فراہم کرے گا، جو ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کو اپنے صارفین کے ساتھ درست برتاؤ کے ساتھ "منصفانہ اور معقول" طرز عمل کا تعین کرے گا۔
رقم کی واپسی کے حقوق، معاوضے کے لیے مناسب ٹائم فریم، تاخیر میں طوالت ایئر لائن سے صارفین کا رابطہ اور تاخیر یا منسوخی کی وجوہات یہ سب چارٹر کے تحت آئیں گے۔
__________________________________________________________________
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: