گاندھی یا گوڈسے ۔ بھارت میں عدم تشدد اور نفرت کی جنگ اب بھی جاری

Gandhi

The Gandhi Exhibition at the Immigration Museum in Melbourne. Source: SBS / SBS Punjabi

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

مھاتما گاندھی کو دنیا بھر میں پر امن سیاست کے حوالے سے خاصی احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک گروپ ایسا بھی ہے جو ان کے قاتلوں کی پرستش کرتا ہے۔


دارالحکومت نئی دہلی میں کئے مقامات پر آپ کو مھاتما گاندھی کے مجسمعے نظر آئیں گے تاہم یہاں سے محض 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک مختلف قسم کی یادگار موجود ہے جہاں ان کے قاتلوں کی پرستش کی جاتی ہے۔

یہ ہندو انتہا پسند نتھورام گوڈسے کا مزار ہے جنہوں نے سال 1948 میں گاندھی کو قتل کر دیا تھا۔

اشوک شرما اس مزار کے بانی ہیں اور انتہا پسند تنطیم ہندو مہاسبا کے رکن ہیں

وہ اور ان کے ساتھی گاندھی پر الزام عائد کرتے ہیں کہ انہوں نے ہندوستان کی تقسیم کے وقت پاکستان اور بھارت کے قیام کے موقع پر مسلمانوں کو زمین دی۔

یہ لوگ ہٹلر کے پرستار ہیں اور بھارت کو ایک ہندو اکثریتی ہندو ریاست کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ہندو مھاسبا پر انتہا پسندی کے کئی الزامات لگتے ہیں جن میں گاندھی کے قتل کی دوبارہ تمثیل بھی شامل ہے۔

ان ہی کی طرح بڑی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی کے بعض ارکان نے بھی گاندھی کے قاتل گوڈسے کو سراہا ہے۔

یونیورسٹی آف دہلی کے پروفیسر اپوروا آنند کے بقول اس کی کئی وجوہات ہیں۔

گاندھی پر یہ مسلسل حملے محض ان کی ذات تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی سکیولر شناخت اور عدم تشدد کے فلسفلے پر حملے ہیں جن میں وزیر اعظم نریندرا مودی کے دور میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی کی جانب سے مسلمانوں کو درانداز قرار دینے کی پاداش میں خاصی تنقید کی گئی تاہم انہوں نے نفرت آمیز تقریر کے بیان سے متعلق الزام کو مسترد کیا اور تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

اپنی حلف برداری سے قبل بھی انہوں نے نئی دہلی میں گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تاہم انہوں نے کبھی بھی گاندھی کے مخالفین اور ان کے قاتل کی مذمت نہیں کی۔

اس کے برعکس ان کی کئی پالیسیوں کو ہندو انتہا پسندوں نے سراہا جن میں کشمیر کے خاص اسٹیٹس کو ختم کرنا اور مسلمانوں کی مبینہ زمین پر ہندو مندر کی تعمیر جیسے کام شامل ہیں۔

ان سب کے باوجود بہت سارے بھارتی شہری مانتے ہیں کہ گاندھی ہی ہمیشہ کے لیے ان کے اخلاقی معیار کا محور رہیں گے۔

کمار پراسانت بھارت میں گاندھی پیس فاونڈیشن کے چیرمین ہیں۔

ان کے بقول عدم تشدد کی جنگ اب بھی نفرت کے خلاف نبرد آزما ہے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand