میری پہچان پاکستان کے زیرِ اہتمام ہونے والے رنگا رنگ پروگرام میں کمیونیٹی کی بڑی تعداد شریک رہی۔
اس تقریب میں کوئز مقابلے، تقریری مقابلے اور کریکٹر پریڈ شامل تھی، جس میں طلبا و طالبات نےپاکستان کی تاریخ اور شخصیات کے بارے میں اپنی معلومات کا مظاہرہ کیا۔
اس تقریب میں پاکستانی نوجوانوں کی حیرت انگیز کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے 11 مختلف شعبوں میں چوتھے پاکستانی یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈز دئے گئے۔ جن میں تعلیمی میدان، کھیل، قیادت، پرفارمنگ آرٹس وغیرہ شامل تھے۔ جشن آزادی کی اس تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں اور بچوں کو اعزازات اور انعامات دے کر ان کی صلاحتیوں کو سراہا گیا۔ سڈنی میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر اس تنظیم کی 9ویں سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ بچوں کی کیریکٹر پریڈ، نوجوانوں کا ٹیلینٹ شو ، مختلف شعبوں کے سینئیر اور جونئیر ٹیلنٹ اور ان کے جیتنے والے چالیس نوجوانوں کو ایوارڈ دئے گئے۔ پروگرام میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، آسٹریلین سینیٹر ڈیوڈ شو بریج، ایم پی نیتھن ہیگارٹی، لیورپول کے میئر نیڈ منون اور ڈپٹی قونصل جنرل صائمہ جمیل نے بھی شرکت کی۔ ملّی نغموں، گیتوں اور سروں کی بہار سے سجے اس جشن کی جھلکیاں سننے کے لئے اوپر دئے پوڈکاسٹ کے پلے play لنک پر کلک کیجئے۔