کھیلوں کی دنیا: پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور کرکٹرز کی شادیوں کا سیزن

Shahid Afridi

Shahid Afridi, then Pakistan Twenty20 team captain speaks to reporters in Lahore, Pakistan, Wednesday, Jan. 6, 2016. Convicted paceman Mohammad Amir got the backing of Afridi but the left-arm fast bowler is still waiting for his visa to compete in limited-overs series against New Zealand. (AP Photo/K.M. Chaudary) Source: AP / K.M. Chaudary/AP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ۔رمیز راجہ کو اچانک گھر بھیج دیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان میں ڈیرے ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ کا مقام تبدیل ۔فاسٹ بولر حارث روف رشتہ ازدواج میں بندھ گئے پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی کی شادی کی تیاریاں۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے منظوری کے بعد بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے بارہ رکنی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی قائم کر دی گئی پی سی بی کے سابق چئیرمین نجم سیٹھی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے نئی انتظامیہ آنے کے بعد پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو ان کے عہدے سے فارغ کرکے عبوری سلیکشن کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق کرکٹر عبدالرزاق اور راؤ افتخار انجم کو کمیٹی کے ممبران میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے ۔

پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے چھ رکنی کرکٹ ایسوسی ایشن کا نظام بھی تحلیل کرکے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اسٹرکچر بحال کر دیا مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے میچز کوئٹہ میں بھی کروانے کا اعلان کیا ہے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے میچز بگٹی اسٹیڈیم میں کروانے جا رہے ہیں پشاور میں اسٹیڈیم مکمل ہونے میں وقت درکار ہے اس لیے وہاں میچز اس سیزن میں ممکن نہیں ہیں کوشش ہے پاکستان ٹیم کے ساتھ غیر ملکی کوچ تعینات کریں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریوں میں مصروف ہے سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا جبکہ دو جنوری سے ملتان میں شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل کر دیا ہے پی سی بی کے مطابق ملتان میں خراب موسم کے سبب دوسرا ٹیسٹ میچ بھی اب کراچی میں ہی کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان فیصلے پر اتفاق بھی ہوگیا ہے ادھر دورے میں شامل تین ون ڈے میچز بھی کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے آپ کو بتاتے چلیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ سال سیکورٹی وجوہات کو جواز بنا کر پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل دورہ منسوخ کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی تھی دورہ منسوخ کرنے کے بعد کیوی ٹیم پہلی بار دوبارہ پاکستان کرکٹ کھیلنے آئی ہے ۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم آسان حریف نہیں دوسرے ملک آ کر کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگتا ہے گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن کا ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی تھا وہ کافی عرصے سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کررہے ہیں اب وہ اپنی بیٹنگ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں ۔
New Zealand team is touring Pakistan

‎پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھ گئے حارث رؤف کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی حارث رؤف کا نکاح ان کی کلاس فیلو سے ہوا ہے جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی ، شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کے نکاح کی مختصر تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے ہی شرکت کی کرکٹر کی شادی کی تقریبات فروری میں ہوں گی فاسٹ بولر حارث رؤف کو سوشل میڈیا پر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری فخر زمان ، شاداب خان سمیت باقی کھلاڑیوں نے حارث رؤف کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
Haris rauf Wedding.jfif
Source:
‎دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے ۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی کے ساتھ طے ہے ۔
فرانس میں 2024کے اولمپکس ہوں گے جہاں کھیلوں کے تمام ایونٹس کی طرح رونق اور گہما گہمی شائقین کی وجہ سے ہوتی ہے
ایس بی ایس اردو کے لیے یہ رپورٹ پاکستان سے انس سعید نے پیش کی

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand