پاکستان آسٹریلیا سے پچز درآمد نہیں کررہا : اسپورٹس راونڈ اپ

chairman PCB Rameez raja

Source: PCB

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

چیئرمین پی سی بی کی لاہور میں پریس کانفرنس، پاکستانی دستہ کامن ویلتھ کھیلوں میں شرکت کے لئے برمنگھم پہنچ گیا، اور پاکستانی فاسٹ بالر محمد حسنین کا ایکشن درست ہو گیا ۔ سنئے یہ اسپورٹس راونڈ اپ انس سعید کی جانب سے ۔


 


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا نے آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچز منگوانے کا ارادہ ترک کردیا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجا نے بتایا کہ ڈراپ ان پچز نہ لانے کا فیصلہ بھاری بھر کم خرچ آنے کی وجہ سے کیا گیا ،،،اب پچز کے لیے آسٹریلیا سے مٹی منگوائی ہے جو آئندہ ماہ جولائی میں پاکستان پہنچے گی اس کے علاوہ پچز کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کنسلٹنٹ کے ساتھ بھی معاہدہ طے ہوا ہے رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ ،پاکستان اور بھارت کے درمیان چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز ابھی آئی سی سی نے مسترد نہیں کی جس پر اگلے اجلاس میں بات چیت ہوگی رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کی دوبارہ خدمات حاصل کریں گے آئیے آپ کو ان کی گفتگو سناتے ہیں 

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 104 رکنی دستہ شرکت کرے گا 28 جولائی سے شروع ہونے والی گیمزکی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں پاکستانی ایھتلیٹس کرکٹ، ہاکی، ریسلنگ، جوڈو، باکسنگ اتھیلٹکس ،بیڈمنٹن سمیت13 کھیلوں میں شریک ہوں گے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں واحد گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ نے اس باربھی گولڈ میڈل پر نظریں جما لی ہیں ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو مایوس نہیں کریں گے پہلوانوں کی ٹیم دو سے تین میڈلز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ریسلر انعام بٹ نے پاکستانی حکومت سے گیمز سے قبل بین الاقوامی ممالک میں ٹریننگ کی سہولیات فراہم نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا ہے ان کا مزید کیا کہنا تھے آئیے آپ کو سناتے ہیں

ساؤنڈ بائٹ

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین باؤلنگ ایکشن کی درستگی کے بعد بگ بیش لیگ کا آئندہ سیزن کھیلنے کے لیے پرامید ہیں ایس بی ایس اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد حسنین کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں واپس آنے کے لیے بہت محنت کی پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا کا دورہ پاکستان مس ہوا پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آنا اگلا ہدف ہے


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand