سڈنی یونی میں چاقو حملے کے واقعے کے بعد حکام پر ایک بار پھر نوجوانوں کی آن لائن بنیاد پرستی پردباؤ میں ہیں۔ پولیس ایک 14 سالہ لڑکے کے خلاف الزامات کا جائیزہ لے رہی ہے ۔ حملہ آور کو مبینہ طور پر ایک یونیورسٹی کے طالب علم کو عام چھری سے وار کرنے کے بعد دہشت گردی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔ اسی دوران یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد کام کی جگہ کو محفوظ بنانا اور جنسی طور پر ہراساں کرنے سے محفوظ بنانا ہے۔
بوندی جنکشن کے چاقو حملے کی متاثرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس سانحے کے بعد خاندان کے کچھ افراد کے لیے ذہنی صحت کی مدد حاصل کرنا مشکل تھا۔
بوندی حملے میں ہلاک ہونے والے جیڈ ینگ کی والدہ الزبتھ ینگ کا کہنا ہے کہ خاندان کے کچھ افراد کو فوری طور پر مدد ملی مگر دوسروں کو مدد حاصل کرنے میں دو ماہ سے زیادہ کا وقت لگا ہے۔
قابل تجدید توانائی اور اہم معدنیات میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حکومتی منصوبے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔لیبر کی اعلان کردہ اہم پالیسی فیوچر میڈ ان آسٹریلیا پر اندرونِ ملک مینوفیکچرنگ کو مضبوط کرنے پر اگلی دہائی میں $22 بلین لاگت آئے گی۔
کینبرا کے سب سے بڑے انڈور گروؤنڈ پر15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹ کا انڈور میدان دوبارہ کھل گیا ہے۔
قومی ادار کا انڈور ایرینا حفاظتی خدشات کی وجہ سے چار سال پہلے بند کر دیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کے ان علاقوں میں تقریباً 250,000 لوگ رہتے ہیں جہاں سے اسرائیل نے ایک اور بڑے پیمانے پر انخلاء کا حکم دیا ہے۔غزہ میں بنیادی سہولیات پہلے ہی محدود ہیں اور باار بار نقل مکانی سے ان مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن غیر متوقع طور پر برطانوی انتخابی مہم میں نمودار ہوئے ہیں ۔ کنزرویٹو رہنما نے رشی سنک کی حمایت کے لیے آخری مہم مین حصہ لیا ہے،اس پہلے رسی سونک نے بورس جانسن کو عہدے سے ہٹانے میں کردار ادا کیا تھا۔۔
EURO2024 میریہ دیمیرل نے ترکی کو آسٹریا کے خلاف 2-1 سے حیران کن فتح دلائی، 2008 کے بعد پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔