کرونا کی پابندیوں کے دوران وکٹورین لوکل کونسل الیکشین ۔ پاکستانی امیدواروں کی امیدیں، وعدے اور چیلنچیز

www.vec.vic.gov.au

Source: www.vec.vic.gov.au

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

وکٹورین لوکل کونسل الیکشین ۲۰۲۰ میں پاکستانی امیدواروں کی باتیں، وعدے اور امیدیں


وکٹوریا میں ہونے والے انتخابات میں اس وقت پاکستانی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس وقت ان امیدواروں سے لوگوں کو کیا امیدیں ہیں اور وہ ان کو کیسا پورا کریں گے ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے ان امیدواروں نے بتایا ہے۔

ان امیدواروں میں سے ایک علی اعوان ہیں جو پیشہ کے لحاظ سے ایک پراپٹی ڈیلر ہیں۔ علی اس وقت میلبورن میں ہیوم سٹی کونسل میڈو ویلی وارڈ سے انتخابات مین حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اب وہ چاہتے ہیں کہ بطور کونسلر لوگوں کی سماجی خدمت کر سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے انہیں بہت کچھ دیا ہے اب وقت ہے کہ سماجی خدمت کر کے اس کا حق ادا کیا جائے۔
علی کا کہنا تھا کہ یہ بھی ایک کامیابی ہے کہ آٹھ پاکستانی اس الیکشن میں کھڑے ہو رہے ہیں۔ جیت اور ہار مقدر کا حصہ ہوتی ہے لیکن ان کی پوری کوشش یہی ہے کہ جیت کر کمیونٹی کی خدمت کریں۔
Ali Awan - Meadows Valley Ward - Hume City Council
Source: Ali Awan
Ali Awan - Meadows Valley Ward - Hume City Council

کامران جاوید وہنڈم سٹی کونسل کے حلقے ہیریسن وارڈ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ کامران محکمۂ عدل و انصاف میں کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے انتخابات سے ہی یہ سچ لیا تھا کی انتخابات میں حصہ لینا ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کم ہے اور بہت سے لوگوں نے ہمت بھی بڑھائی۔
کامران کا کہنا ہے ان کا جیتنے کی صورت میں پہلی ترجیع یہی ہو گی کہ تمام کمیونٹیز کو جوڑ کر رکھا جائے
Kamran Javed  Harrison Ward - Wyndham council
Source: Kamran Javed
Kamran Javed  Harrison Ward - Wyndham council

خالد فاروق وہنڈم سٹی کونسل سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک پراپرٹی ڈیلر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں آپ آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہوتے ہیں اور آپ کو کمیونٹی کے ساتھ جڑ کر رہنا ہوتا ہے۔
خالد کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کا کردار زیادہ کرنے اور روزگار مہیا کرنے پر زور دیں گے اور کووڈ کے بعد کی صورت حال بہتر کرنے پر زور دیں گے۔
Khalid Farooq  Chaffey Ward. Wyndham City Council
Source: Khalid Farooq
Khalid Farooq  Chaffey Ward. Wyndham City Council

محمد مرتضیٰ موورلینڈ سٹی کونسل کے نارتھ ایسٹ وارڈ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے وئیر ہاؤس اینڈ لاجسٹک مینیجر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ سات سالوں سے کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کے بعد اندازہ ہوا کہ سب لوگوں کے درمیان سے آتے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے بھی انتخابات میں آنے کا فیصلہ کیا۔
مرتضی کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث چونکہ بے روزگاری بہت زیادہ ہے لہذا وہ اس پر زیادہ سے زیادہ کام کریں گے۔
Muhammad Nisar Ul Murtaza, North-East Ward Moreland City Council
Source: Muhammad Murtaza
Muhammad Nisar Ul Murtaza, North-East Ward Moreland City Council


شہزاد علی ہیوم سٹی کونسل کی ایٹکن وارڈ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ذاتی حیثیت میں تو ہم پہلے سے ہی کام کر رہے تھے کیوں نا ہم حکومت کا حصہ بن کر کام کیوں نا کریں۔
شہزاد علی بھی نوجوانوں کو تربیت دینے اور نوکریاں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور ان کا بھی کہنا ہے کہ وہ آگے جا کر اس پر کام کریں گے۔
Shehzad Ali- Hume Council for Aitken Ward
Source: Shehzad Ali
Shehzad Ali- Hume Council for Aitken Ward

نورین چوہدری موناش سٹی کونسل اوکلی وارڈ سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ نورین پیشے کے لحاظ سے ایک سرکاری ملازم ہیں اور اس سے قبل وہ ممبر پارلیمان کے ساتھ کام بھی کر چکی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حجاب کے ساتھ مہم چلانا مشکل لگ رہا تھا لیکن میں نے حجاب کے ساتھ مہم چلائی۔ جہاں مجھے بہت سے لوگوں نے اس پر میرا ساتھ دیا وہیں مجھے ایسے پیغامات بھی موصول ہوئے جو نفرت انگیز تھے۔ لیکن میں اپنی توجہ مثبت پیغامات پر مرکوز رکھے ہوئے ہوں۔
Gulandam Khan. Founder "Not too young to run"
Gulandam Khan. Founder "Not too young to run" Source: Supplied
گل اندام ایک ناٹ فار پرافٹ آرگنائزیشن چلاتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ نوجونوں کو سیاست میں لانے اور ان کو حکومت کے معاملات میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کو نہ صرف بلدیاتی بلکہ ریاستی اور وفاقی انتخابات میں بھی حصہ لینا چاہیے۔

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand