آرٹس کونسل (کراچی) پاکستان میں داخل ہوتے ہی کسی میلے سا سما محسوس ہوتا ہے جہاں فنکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلیے مخلتف کاسٹیموز پہنے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تو ساتھ ہی کچھ پرفارمرز اپنے ڈائیلاگ کو ذہین نشین کرتے نظر آتے ہیں، سازندے اپنی پرفارمنس سے قبل ریہرسل میں مصروف ہیں اور اِن تمام افراد کی لائیو پرفارمنسز سے لطف اندوز ہونے کیلیے شہری جوق در جوق آرٹس کونسل کے مختلف ہالز کی جانب قدم بڑھاتے نظر آتے ہیں۔
فنکاروں نے اسٹیج سنبھالا ساتھ ہی حاضرین اپنی اپنی نشستوں پر براجمان ہوگئے، ہال کے دورازے بند ہوئے، روشنیوں کو مدہم کیا گیا تو اصل کہانی کا آغاز ہوا، فرحان رئیس خان نے اپنے گروپ کے ہمراہ کلاسیکل میوزک کا تڑکا لگایا تو سننے والے خوب محظوظ ہوئے۔ آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے معروف موسیقار صاحب پاشازادے نے جب اپنے منفرد انداز میں دھنیں بکھیریں تو سامعین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے
عالمی ثقافتی میلے میں اسٹیج ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ بھی پیش کیا گیا جس کی کہانی میں دو پڑوسی خاندانوں اور ان کی معاشرت کو اس قدر خوبصورتی سے مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونچ اُٹھا

Source: Supplied / Ehsan Khan
رنگا رنگ عالمی ثقافتی میلے میں ڈرامہ تعلیمِ بالغاں دیکھنے کیلیے شہری بے تاب نظرآئے، ڈرامہ شروع ہونے سے قبل ہی ہال کی تمام نشستیں بھر گئیں، تعلیمِ بالغاں ایک ایسا ڈرامہ ہے جس کے کرداروں کے سوالات و جوابات میں ہی ساری کہانی چھپی ہے، مرکزی کرداری مولوی صاحب کا ہے جو مدرسے کے استاد ہیں اور ان کے شاگردوں میں قصاب ، دھوبی ، حجام اور خان صاحب کا بیٹا شامل ہے، مولوی صاحب مخصوص انداز میں معاشرے اور پاکستان کی تعلیمی نظام میں پائے جانے والی بنیادی مسائل کے طرف نشاندہی کرتے ہیں جبکہ ان کے شاگرد اپنے طنز و مزاح سے بھرپور جوابات کے ساتھ حاضرین محفل کی داد سمیٹتے ہیں۔
اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آنے والے شہری کافی خوش نظر آئے، شہریوں کے مطابق اس طرح کے فیسٹیول دنیا کے دیگر ممالک کی ثقافت، زبان اور میوزک کو سمجھنے میں کافی مدد گارثابت ہوتے ہیں۔

Source: Supplied / Ehsan Khan
اس دوران تاریخی ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 100سے زائد کلچرل پرفارمنسز پیش کی جائیں گے دنیا بھر سے پاکستان آنے والے 450 سے زائد فنکار پرفارم کریں گے۔3، روزہ ورلڈ کلچرفیسٹیول میں 40 تھیٹر، 55 میوزک، 50 ڈانس پرفارمنسز، 20 ورکشاپس، 10 ٹاک شوز اور 5 فائن آرٹ ایگزیبیشن پیش کی جائیں گی، 26 ستمبر سے شروع ہونے والا ورلڈ کلچر فیسٹیول 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
(ایس بی ایس اردو کیلیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی ہے۔)
مزید جانئے

کراچی میں دو روزہ ادب فیسٹیول کا انعقاد
________________________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
یا
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: