بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو رواں سال دورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش ہیں بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر کلدیپ یادیو نے کہا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے منتظر ہیں ایم سی جی کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں بارڈر گاسکر ٹرافی میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے فین نے پوری دنیا میں ہمیشہ بہت سپورٹ کیا امید ہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں فینز کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے رواں سال نومبر دسمبر میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے ۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں27 رنز بنالیے ہیں ۔ پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کرکے، 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی پاکستان نے میچ کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی،محمد رضوان اور سعود شکیل نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی۔ سعود شکیل نے 141رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 56 رنز کپتان شان مسعود 6 ،عبد اللہ شفیق 2، بابر اعظم صفر اور سلمان علی آغا نے 19 رنز اسکور کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے بتایا کہ پارٹنر شپ میں ایسا ہی ہوتا ہے، جس کے رنز بن رہے ہوتے ہیں وہی کھیلتا ہے اور دوسرا اس کا ساتھ دیتا ہے ایک دو جگہ پر میں نے خود گیم سلو کیا تھا ادھر محمد رضوان اچھا کھیل رہے تھے اور جب میری سنچری ہوئی تو ادھر رضوان سلو ہو گئے جب آپ کھیلتے ہیں تو سب سے پہلی ترجیح یہی ہوتی ہے کہ پاکستان میچ جیتے میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں وائس کپتان بنا ہوں انٹرنیشنل کرکٹ تو پریشر والی گیم ہے، ابھی تو صرف 10 میچ کھیلا ہوں لیجنڈز کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے

بشکریہ: انس سعید
__________________________________________________________
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے.
اردو پرگرام سننے کے طریقے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:, ,